اسلام آباد (مانند نیوز)پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش ہے، دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے، پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے