ہنگو (مانند نیوز) ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام (HRSP) کے تعاون سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے خواتین میں بریسٹ کینسر اور ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ) کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ان سیشنز کا مقصد خواتین کو جسمانی و ذہنی صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور بروقت علاج و احتیاط کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے فیمیل سوشل آرگنائزر مس شکیلہ، مس فائزہ، میل آرگنائزر رحیم بادشاہ اور منور خان نے کہا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں، تاہم بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں کو چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروائیں اور ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔مقررین نے مزید کہا کہ ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی طرح نہایت اہم ہے۔ ڈپریشن، تناؤ اور گھریلو دباؤ خواتین کی زندگیوں کو شدید متاثر کرتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ خواتین اپنی ذہنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ایسے فورمز میں شرکت کریں جو ان کے حوصلے اور اعتماد کو بڑھا سکیں۔سیشنز میں ایل ایچ ویز، ایل ایچ ڈبلیوز، سماجی کارکنان، بلدیاتی نمائندے اور کمیونٹی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کو بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے طریقے، ابتدائی تشخیص کی علامات، اور ذہنی سکون برقرار رکھنے کے لیے مختلف عملی مشورے بھی دیے گئے۔ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام (HRSP) کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی نے کہا کہ ادارہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے ہنگو اور اورکزئی کے مختلف علاقوں میں خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، لہٰذا خواتین میں صحت کے شعور کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے