بریکوٹ (مانند نیوز) رکشہ مافیا کا راج بریکوٹ کے عوام کا جینا محال ٹی ایم اے انتظامیہ خاموش بریکوٹ میں غیر مقامی اور کمسن رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ، عوام کے لیے روزمرہ زندگی اجیرن بن گئی۔ذرائع کے مطابق درجنوں رکشہ ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے ساتھ سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔اہم انکشاف یہ ہوا ہے کہ یہ ڈرائیور کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت سڑک کنارے رک جاتے ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے بلکہ حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی خاموشی خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔شہریوں نے الزام لگایا کہ ٹریفک اہلکار جانتے بوجھتے بھی رکشہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔علاقے کے عمائدین اور مشران نے ٹی ایم اے بریکوٹ اور انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہاگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بعض رکشہ ڈرائیور پیشہ ور تجاوزات مافیا سے بھی روابط رکھتے ہیں،جس سے بریکوٹ بازار اور گردونواح میں ٹریفک افراتفری معمول بن چکی ہے۔غیر مقامی اور غیر رجسٹرڈ رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے،تاکہ بریکوٹ کی سڑکیں دوبارہ عوام کے لیے محفوظ بن سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے