سخاکوٹ(نمائندہ مانند) جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے امیر شہاب حسین نے کہا ہے کہ 22,21اور 23نومبر کو ہونے والا مینارپاکستان اجتماع پاکستان کی سیاست کارخ تبدیل کریگا۔یہ تاریخی اجتماع ملک کی سیاسی، سماجی اور فکری تاریخ کانیا باب ثابت ہوگااس اجتماع میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے لاکھوں افراد شریک ہونگیجبکہ بین الاقوامی اور ملکی سطح کے سیشنزبھ ی منعقد ہونگے ہزمکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس عظیم اجتماع میں شرکت کرکے ایک نئی قومی بیداری کی تحریک کاآغاز کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے درالعلوم تعلیم القران سخاکوٹ بازار میں جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع ارکان سے جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے امیر سہیل احمد خٹک اور جنرل سیکرٹری حاضرمحمد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع سے بڑی توقعات وابستہ ہے یہ اجتماع مخص ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ اسلامی نظام کے قیام، عدل وانصاف کی بحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی تحریک کاسنگ میل ثابت ہوگا اجتماع عام کی تیاریاں ضلع ملاکنڈ سمیت پورے ملک میں زور وشور سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے اجتماع ارکان میں اجتماع عام کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی ہیں اور ویلج کونسلوں کی سطح پر اہداف تقسیم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی سے ہزاروں افراد قافلہ کی صورت میں مینار پاکستان کے اجتماع میں شریک ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے