سوات( نمائندہ مانند )پختونخواہ میں‌طالبان کابڑھتا ہوا کنٹرول،سوات ارکوٹ فائرنگ سےلیوی اہلکار عبدالکبیرشہید. تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے نیلاگرام وی سی ارکوٹ روڈ پر پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور لیوی اہلکار عبدالکبیر ولد گل باچا سکنہ خریڑی موقع پر شہید ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور لیوی فورس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ واقع سے پولیس اور لیویز میں‌شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے