پشاور (مانند نیوز)زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی کفایت اللہ امریکہ کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر تنظیم کے چیئرمین محمد پرویز کی قیادت میں ایگزیکٹو ممبران غنی رحمان، محمد اسماعیل شاہین، محمد اسماعیل اور عبداللہ شاہ بغدادی نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حاجی کفایت اللہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ان کی وطن واپسی پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں تنظیمی امور، فلاحی سرگرمیوں، اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی کفایت اللہ نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے لیے فلاحی منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کا مقصد صرف امدادی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، صحت، اور روزگار کے شعبوں میں دیرپا ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔چیئرمین محمد پرویز نے حاجی کفایت اللہ کی وطن واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی۔ اراکین نے بھی امید ظاہر کی کہ تنظیم آئندہ دنوں میں مردان اور گردونواح میں عوامی خدمت کے نئے منصوبے شروع کرے گی۔