سخاکوٹ(مانند‌ نیوز) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ ڈیلوری کے سلسلے میں تحصیل درگئی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بس آڈہ درگئی، میلہ مویشان درگئی، کیپٹن عرفان شہید پارک درگئی، مذبحہ سخاکوٹ اور میلہ موشیان سخاکوٹ کا معائنہ کیااور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیا ت اور انتظامات کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے حکام کوہدایت کی کہ وہ عوام کومعیاری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ خان، ٹی ایم او اورنگزیب خان، تحصیل آفیسر ریگولیشن کامران خان، تحصیل انفراسٹرکچر شرافت اللہ، اسسٹنٹ تحصیل انفراسٹرکچر اختر حسین، تحصیل میڈیا انچارج خیرالرحمان، سنیٹری انسپکٹر حسین خان سمیت ٹی ایم اے درگئی کے دیگر اہلکاربھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کومذید بہتر اور موثر بنایا جائے جبکہ بس آڈہ اور دیگر مقامات پر مسافروں کوبیٹھنے کی جگہ، پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کیساتھ اداکریں۔اس موقع پر تحصیل مونسپل آفیسر اورنگزیب خان نے ڈپٹی کمشنر کوانتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور سہولیات کی بہتری کیلئے جاری اقدامات سے اگاہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے