اسلام آباد (مانند نیوز)چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے دورے کے دوران چین اور امریکی اقتصادی، تجارتی ٹیموں نے تفیصلی گفتگو کی اور مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر امریکی اور چینی صدور نے بات چیت برقرار رکھنے اور توانائی و تجارت میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی و امریکی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا کا چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان

چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین پُراعتماد ہے، چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح ہے، چین ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین کبھی بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنے کام کو بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ بات چیت محاذ آرائی سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہیں، چین اور امریکا دونوں کی ٹیموں کو بات چیت پر فالو اپ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تجارت اور معیشت کو بنیادی عنصر ہونا چاہیے۔ تجارتی تعلقات کو چین امریکا دوستی کی بنیاد ہونا چاہیے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں توازن کے لیے تجارتی مراسم محور ہونا چاہئیں، دونوں ممالک کو تعاون کے طویل مدتی مفاد پر نظر رکھنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو مسائل کم اور تعاون بڑھانا چاہیے۔ غیر قانونی امیگریشن روکنے پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مثبت رجحانات ہیں۔ دونوں ممالک ٹیلی کام فراڈ، اے آئی، منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے