اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ ستمبر میں قاہرہ میں کیے گئے معاہدے کے باضابطہ طور پر ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام بھیجے گئے سرکاری مراسلے میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ اب قابل اعتبار نہیں اور اسے ختم سمجھا جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں تین یورپی ممالک کی جانب سے منسوخ شدہ قراردادوں کی بحالی کے غیر قانونی اقدام کے بعد قاہرہ سمجھوتہ عملی طور پر ایران اور ایجنسی کے تعلقات اور تعاون کی بنیاد نہیں رہا۔

عباس عراقچی کے مطابق تینوں یورپی ممالک عالمی ادارے کی حیثیت اور آزادی کو داؤ پر لگا رہے ہیں اور ادارے کےساتھ تعاون کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے