اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حلال گوشت کی برآمدات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے آئندہ دو ہفتوں کے اندر عملی اقدامات پر مشتمل تین سالہ جامع حکمتِ عملی پیش کی جائے۔

چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست

وزیراعظم نے کہا کہ حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے، اس مقصد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی پیداوار، سمیت دیگر عوامل کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق اور علاقائی سطح پر پیداواری مسابقت بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ میں بھی پاکستان کا برآمدی حصہ بڑھانے کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے، ملک میں موجود ذبیح خانوں کی عالمی معیار کی سرٹیفیکیشن اور دوطرفہ رجسٹریشن میں حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے