اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے۔

جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شخصیت دیکھتے ہوئے بانی نے مکمل اعتماد کیا۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی نے اپوزیشن الائنس قیادت کو بات کرنے یا مذاکرات ختم کرنے کا مکمل اختیار دیا، بانی نے کہا اگر محمود اچکزئی چاہیں تو حکومت و اپوزیشن کسی سے بھی بات کریں۔

کسی بھی صورت اس ’حکومتی سیٹ اپ‘ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے، ترجمان پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی نے اس حد تک کہا اگر اپوزیشن قائدین مذاکرات نہ کرنا چاہیں تو ان کو مکمل اختیار ہے، محمود خان اچکزئی یا علامہ ناصر عباس پر اعتماد نہ کرنے کی باتیں غیر ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بانی نے بتا دیا کہ مذاکرات کا اختیار کن افراد کو ہے تو یہ پارٹی کے لیے اٹل فیصلہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بحالی، ملکی سلامتی اور حق حکمرانی کے اصولوں پر بات ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے