اسلام آباد (مانند نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے۔

انٹیلی جنس ادارے نے کراچی کے 25 بڑے کال سینٹروں کی فہرست تیار کر لی

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جعلی لاگ اِن دکھا کر انہیں اصل انویسٹمنٹ پورٹل کا یقین دلایا جاتا تھا، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10ہزار سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 6 سے عمل میں آئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے