اسلام آباد (مانند نیوز)مونگ پھلی کو صحت بخش غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اسے اعتدال میں کھانا ضروری ہے کیونکہ ایک وقت میں زیادہ مقدار استعمال کرنے سے کچھ مضر اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

مونگ پھلی پروٹین، صحت مند چکنائی، فائبر اور مختلف اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں موجود صحت مند فیٹس جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ مونگ پھلی میں میگنیشیم، فولک ایسڈ، کاپر اور آر جینین جیسے مفید معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق مونگ پھلی میں موجود متوازن غذائیت کی وجہ سے اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، تاہم روزانہ صرف ایک چھوٹی مُٹھی کافی سمجھی جاتی ہے۔

مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

اگر مونگ پھلی کو مونگ پھلی کے مکھن (پینٹ بٹر) کی صورت میں استعمال کیا جائے تو ایک بریڈ سلائس پر دو کھانے کے چمچ روزانہ صحت کے لیے مناسب مقدار قرار دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت شام کا ہوتا ہے، جب اسے ہلکے اسنیک کے طور پر لیا جائے، اس وقت استعمال کرنے سے یہ ناصرف بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے بلکہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

البتہ حساس معدے یا الرجی کے شکار افراد کو مونگ پھلی کے استعمال سے قبل احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے