پشاور (مانند نیوز)پشاور پولیس نے لینڈ مافیا، سود خوروں اور راہزنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

شہریوں کی قیمتی اراضی اور جائیدادیں ہڑپنے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جائیدادیں اور زمینیں اسلحہ کی نوک پر ہتھیانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

پشاور: 2021 ء سے آج تک بھتہ خوری کے422 کیسز درج، 433 ملزمان گرفتار

ان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے لئے قبضہ مافیا کی فہرستیں بھی مرتب کردی گئی ہیں۔

گزشتہ سال پشاور میں قبضہ مافیا کے خلاف درج 75 مقدمات میں ملوث 332 ملزمان میں سے 242 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایک درخواست دینے پر قبضہ گروپ سے ان کی جائیداد یا پلاٹ کا قبضہ انھیں مل جاتا ہے تاہم راہزنی کے واقعات بدستور جاری ہیں۔

دوسری جانب رہزنی کی وارداتیں اب بھِی عروج پر ہیں، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر سے سود خوروں سمیت قبضہ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

شہر میں سود خوروں کے خلاف درج 51 مقدمات میں ملوث تمام 63 ملزمان قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے