اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے صوبے الضالع میں محدود فضائی کارروائیاں کرنے اور علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ سربراہ سدرن ٹریڈیشنل کونسل عیدروس الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض آنے کے بجائے نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے، الزبیدی کو منگل کی رات عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، قانونی حکومت اور اتحاد کو معلومات ملیں کہ الزبیدی نے ایک بڑی فوج کو متحرک کیا ہے۔

یمن: جنوبی بحران کے حل کیلئے ریاض میں جامع کانفرنس کی تیاری

سعودی اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سمیت ایک بڑی فوجی قوت الضالع میں جمع کرلی تھی، صبح 4 بجے پیشگی فضائی حملے کیے تاکہ تصادم کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ الزبیدی ریاض کے لیے طیارے پر سوار نہیں ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے