اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر شہری کے لیے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ اٹیک ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔بھکر، چکوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی، وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فعال ہوں گی۔

دین کا نام استعمال کر کے فتنہ کو فروغ دینا خیانت ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، راجن پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیب فعال ہوں گی۔ کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت میسر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں تعینات ڈاکٹروں کو اسپیشل پیکیج دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے