اسلام آباد (مانند نیوز)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سال 2026ء کی پہلی بھرپور برف باری نے پورے شہر کو سفید چادر اوڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام محصور ہو کر رہ گیا۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا، رات گئے شروع ہونے والی برف باری صبح تک شدت اختیار کر گئی، جس سے مرکزی شاہراہیں، گلیاں اور عام راستے مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے۔

محکمہ موسمیات نے برف، بلیک آئس اور شدید پھسلن کے خطرات کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی سخت تاکید کی ہے۔

اس کے ساتھ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرم لباس، حفاظتی جوتوں اور محتاط ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کریں کیونکہ درجہ حرارت منفی میں رہنے کے باعث برف پگھلنے کے بجائے مزید جمنے کا امکان ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق شہر کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے جبکہ کئی بسوں اور ٹراموں نے محدود روٹس پر ہی سروس برقرار رکھی۔

میونسپل عملہ برف ہٹانے اور سڑکوں پر نمک چھڑکنے کے کام میں مصروف ہے مگر برف کی مسلسل بارش کے باعث صورتحال اب بھی مشکل بنی ہوئی ہے۔

شہر کی روزمرہ سرگرمیوں پر بھی نمایاں اثر پڑا ہے، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم دیکھنے میں آئی جبکہ ایمرجنسی سروسز کو بھی معمول سے زیادہ کالز موصول ہوئیں۔

موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری اور سردی کی شدت میں اضافے سے سردی میں اضافہ اور درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے