اسلام آباد( مانند نیوز)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمتِ عملی سے پاکستان ترقی اور عالمی اعتماد کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری ازسرِنو استوار کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان برطانوی وزیر ترقی کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا۔پاکستان اور برطانیہ نے 8 برس بعد ترقیاتی مکالمہ اور سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے، پاک برطانیہ تجارت پہلی بار 5.5 ارب پاؤنڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔برطانوی وزیر نے کہا کہ تجارتی تعلقات روزگار اور معاشی ترقی کو فروغ دے رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر نے کاروباری اصلاحاتی پیکج کا اجرا کیا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان برقرار رہا، 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے ساتھ 1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ویتنام، امریکہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 71 فیصد حصے کے ساتھ چین سرفہرست ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے