کراچی(مانند نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان سعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت کو نہیں روک سکتا تو آئی سی سی بند کر دیں۔سابق کرکٹر سعید اجمل نے کراچی میں ایک تقریب میں بھارتی رویے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے امریکا جا کر پاکستانی سٹارز کھیل رہے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں ان کو دیکھنے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپنر عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں، پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں۔سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے فیئر کرکٹ ہونی چاہیے، پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے، بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا، اگر آئی سی سی بھارت کو نہیں روک سکتا تو پھر آئی سی سی بند کر دیں۔سابق سٹار سپنر نے کہا کہ آئی سی سی کا کام فیئر کرکٹ کروانا ہے، پوری کرکٹ ایک ملک کے کہنے پر نہیں چل سکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے