پشاور( مانند نیوز)تنظیم لوہاران ضلع مردان کے صدر عبدالرشید غازی نے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان مسعود احمد بنگش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عبدالرشید غازی نے کہا کہ ڈی پی او مردان کی قیادت میں پولیس نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے قابلِ ستائش اقدامات کیے ہیں، جس سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عوامی اعتماد کی عکاس ہیں۔عبدالرشید غازی نے مزید کہا کہ تنظیم لوہاران ضلع مردان قانون کی بالادستی اور امن کے قیام کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے ضلع مردان کو جرائم سے پاک کیا جا سکے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے