اپر چترال (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے ہیڈکوارٹر بونی میں کاروباری مقامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اشیاء خوردونوش کے نرخناموں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے روٹی کے وزن اور معیار کو چیک کیا اور روٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے نانبائی حضرات کو ہدایات جاری کیں جبکہ کاروباری حضرات کو مہنگائی فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنے کے حوالے سے بھی وارننگ جاری کیں۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا معائنہ کیا۔ ڈی سی نے ہسپتال کے مریضوں کی وارڈز سمیت دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا اور سٹاف ممبران سمیت میڈیکل افسران کو ڈیوٹی پر موجود پایا۔ انہوں نے وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس سمیت دیگر سٹاف کے خدمات کو سراہتے ہوئے ان مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح اے،ٹی،ایم مشینوں کی عدم فعالیت سے متعلق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مختلف بنکوں کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام بنکوں میں ATM مشینوں کا جائزہ لیا اور بنک آف خیبر کے علاوہ دیگر بنکوں میں موجود ATM مشینوں کو فعال پایا۔ منیجر بنک آف خیبر کے بقول ٹیکنیکل وجوہات کی بناپر اے،ٹی،ایم مشین غیر فعال ہے اور ٹیکنیکل ٹیم سسٹم کو inorder بنانے کے لئے موقع پر موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بنک آف پنجاب کے سروسز کو سراہتے ہوئے ان کے عوامی خدمات کی بھرپور تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عوامی شکایات کے تحت بنک آف خیبر کے منیجر سے گزارش کی کہ وہ اپنے ATM مشین کو فعال رکھیں تاکہ لوگوں کو مشکلات درپیش نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے