دیر لوئر (مانند نیوز)ریسکیو 1122 دیر لوئر نے گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں پیش آنے والی مختلف ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 100 ایمرجنسی کالز پر ریسپانس دیا، جن میں 82 زخمیوں اور مریضوں کو فوری ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 35 میڈیکل کیسز، 9 روڈ ٹریفک حادثات، 4 آگ لگنے کے واقعات، 3 لڑائی جھگڑوں کے کیسز، 2 ریکوری آپریشنز جبکہ دیگر متفرق ہنگامی صورتحال شامل تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیزی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 دیر لوئر نے 37 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں محفوظ طریقے سے منتقل کیا تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناء اللہ نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں تاکہ بروقت امداد ممکن ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے