دیر بالا (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر بالا/ کمانڈنٹ دیر لیویز فورس نوید اکبر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے نہاگ درہ شالگاہ میں دیر لیویز فورس کے مرحوم سپاہی نعیم خان جو حال ہی میں وفات پاگئے تھے ان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے بچوں سمیت ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ خصوصی ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ساتھ ہی دیر لیویز فورس کے دیگر جوانان ایس ڈی ایل او فرمان اللہ، محرر شیرین ذادہ و دیگر نوجوانان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ان کے تین بچوں 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کو 3 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی۔ اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے مرحوم کے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار رہیں گے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔