سخاکوٹ(مانند نیوز) لیویز تھانہ شاہ حسین شہید درگئی نے گذشتہ دوہفتوں کے دوران کی گئی کاروائیوں کی پراگراس پورٹ جاری کردی۔اسسٹنٹ کمشنردرگئی محمدشہباز خان نے پوسٹ کمانڈر شہاب محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دوہفتوں کے دوران لیویز تھانہ درگئی کے حدودمیں دوقتل کے ہائی پروفائل مقدمات رپورٹ ہوئے تھے۔پہلا کیس تیرہ جنوری کورپورٹ ہوا تھا جس میں درگئی گاؤں میں ایک سیکنڈ ائیر کی طالبہ جس کانام ریحان اعجاز تھا کی قتل کا کیس ہمیں رپورٹ ہوا تھا جس کی قتل کی دعویداری زکریا خان پر ہوا تھا اور انیس تاریخ کومخبر کے اطلاع پر چھاپہ مار کر انکو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔دوسرا واقعہ ایک 82سالہ خاتو ن تھی جو سات جنوری کواپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور اس کے لاپتہ ہونے پر انکے خاندان اور جتنے رشتہ دار تھے انہیں درگئی مین چوک کو بند بھی کیا تھاانکے گھر والے ائیے اور انہوں نے اعتراضہ بی بی جو انکے گھر کام کاج کر رہی تھی کے خلاف قتل کی دعویداری کیااعتراضہ بی بی کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈیڈباڈی کو میں نے ایک کھیت میں دفنایا ہے اور جو سونا تھا انکو بھی ریکور کیادوران تفتیش یہ بھی معلوم کہ قتل کے اس جرم میں اعتراضہ بی بی کے بیٹاعطاء الرحمان، دامادارشاد اور بیٹی انیتااس قتل کیس میں شامل تھے۔یہ ایک گینگ ہے ایک گروپ ہے کو مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ہے۔اس پریس کانفرنس کابنیادی مقصد پوسٹ کمانڈر شہاب خان کی دوہفتوں کی کارکردگی عوام کوسامنا لانا تھی جنہوں نے اس مختصرعرصہ میں قتل کی دو کیسز میں نامزد ملزمان گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برامد کر لیااس دوہفتوں میں شہا ب خان نے سولہ ایف آئی ار درج کر لی ہیں جن میں منیشات، ائیس،چرس،تین پستول ریکور ہوئے ہیں ایک چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں شہاب خان نے ایک ڈی ایس ایل ار کیمرہ اور ایک لیپ ٹاپ ریکور کیا ہے۔عوام سے اپیل ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں اور انکو منشیات سے دور رکھیں منشیات ایک ناسور ہے اور اس نے نوجوان نسل کوتباہ وبربادکیا ہمارا منشیات کے خلاف مہم جاری ہیں جس میں عوام کی تعاون کی اشد ضرورت ہیں اور انشاء اللہ عوام کی تعاون سے تحصیل درگئی کو منشیات سے پاک کر کے دم لینگے۔