بریکوٹ (نمائندہ خصوصی )سب ڈویژن برکوٹ کے چینوگان کے علاوہ بیشتر علاقوں میں زیادہ تر ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز میں انتہائی ناقص صفائی اور من مانے ریٹس وصول کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ صفائی کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے عوام کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان اپنی مرضی کے دام وصول کر رہے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ محکمے جن میں بریکوٹ انتظامیہ۔محکمہ فوڈ کے علاوہ حلال فوڈ اس صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں نے فوری کارروائی، باقاعدہ معائنہ اور سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔