کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ یونیورسٹی اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِاہتمام دو۔روزہ”کُسٹ جابز اینڈ انڈسٹریل ایکسپو“کا باقاعدہ آغاز منگل کے روز ایک شاندار پروگرام میں ہوا جس کا افتتاح مہمانِ خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ، کاروباری برادری، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر الیاس، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر ذیشان بنگش سمیت پوری یونیورسٹی انتظامیہ کو کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ اور دیگر عہدیداران کی جانب سے شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ایکسپو کے پہلے روز طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں کوہاٹ کی مقامی مصنوعات، ہنر مندوں کے اسٹالز اور رنگا رنگ ثقافتی اسٹالز شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ ایکسپو کا مقصد طلبہ کو روزگار کے مواقع، صنعتوں سے روابط اور عملی تجربات فراہم کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے اس ایونٹ کو طلبہ کے مستقبل کیلئے ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا اور کہا کہ کاروباری برادری نے ایکسپو کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ایسے تعلیمی و معاشی اقدامات میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسرار کو کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے بھی انہیں خصوصی تحائف دیئے گئے۔ایکسپو آج بدھ کو بھی جاری رہے گا جس میں مزید صنعتی ادارے، کاروباری شخصیات اور طلبہ شرکت کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے