پشاور (مانند نیوز ) اسلامی جمعیت طلبہ کا سالانہ تین روزہ اجتماعِ ارکان 6، 7 اور 8 فروری کو مسلم ایجوکیشن کمپلیکس اضاخیل نوشہرہ میں منعقد ہوگا، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اجتماع میں ملک بھر سے اراکینِ اسلامی جمعیت طلبہ شرکت کریں گے، جہاں آئندہ ایک سالہ مدت کے لیے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا اور ناظمِ اجتماع اسفندیار عزت نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرکاء کے قیام، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ معتمد اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا محمد انیس نے بتایا کہ اجتماعِ ارکان کے سلسلے میں نوشہرہ ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ بیرونِ اضلاع سے آنے والے شرکاء کی رہنمائی کی جا سکے۔ تین روزہ اجتماع کے دوران کتب اور خوراک کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے