وانا (نمائندہ مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے زیرِ اہتمام آج 7 فروری 2005 کے شہید صحافیوں اللہ نور وزیر اور شہید امیر نواب وزیر کی یاد میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صحافی برادری نے شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر قسمت اللہ وزیر نے کہا کہ شہید اللہ نور وزیر اور شہید امیر نواب وزیر اُن نڈر اور اصول پسند صحافیوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے مشکل حالات اور خطرات کے باوجود ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بلند کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو صرف الفاظ تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ صحافتی اقدار کے فروغ کے ذریعے انہیں عملی طور پر زندہ رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، ملک میں امن، اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ شہید صحافی اللہ نور وزیر اور شہید امیر نواب وزیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

واضح رہے کہ دونوں صحافیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے میں صحافی اللہ نور وزیر اور صحافی امیر نواب وزیر شہید ہوئے تھے جبکہ صحافی انور شاکر زخمی ہوئے تھے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے