سخاکوٹ( نمایندہ مانند نیوز) سخاکوٹ خیر خیگڑہ ارگنائزیشن کے زیر اہتمام غم اور خوشی کے موقع پر فرسودہ اور غیر شرعی رسم رواج، طعام خیرات کی خاتمے کیلئے سخاکوٹ گرینڈ اصلاحی جرگہ قلعہ حاجی زبیر شاہ حجرہ اعظم خان سخاکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں علاقہ کے تمام سیاسی وسماجی جماعتوں تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں، جید علماء کرام اور عام لوگوں نے بھر پور شرکت کی، اور غم و خوشی میں پرسودہ، غیر شرعی اور غیر ضروری رسم ورواج اور فضول خرچیوں کو متفقہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اور جس کسی نے بھی جرگہ کے اس فیصلہ کی خلاف ورزی کی تو ان لوگوں کا سماجی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا جرگہ سے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد شہباز خان،خیر خیگڑہ ارگنائزیشن کے صدر واجد علی شاہ باچہ، جنرل سیکرٹری عقیل الرحمان، حاجی محمد نواز خان ملی خیل، درگئی پریس کلب کے صدر ظاہر شاہ خان، ممتاز سیاسی رہنماء اور جرگہ کے میزبان اعظم خان آف سخاکوٹ، مفتی شوکت، مولانا سید ابرار، مولانا سمیع اللہ،حفیظ الرحمان، ماہر تعلیم محمد زمان، شعراء ڈاکٹر تجمل حسن قائل، سید نبی عاجز ودیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ فوتگی کے موقع پر تین دن تک فوتگی والی گھر میں بلا ضرورت مہمان بن کر بیٹھنا اور کھانا اسلام میں بالکل منع ہیں، اور یہ قطعاً شرعی عمل نہیں قرآن وسنت بالکل اس سے منع فرماتا ہیں، ہاں البتہ خیرات و صدقات منع نہیں، جو آپ کسی بھی وقت کسی بھی ضرورت مند کیساتھ کرسکتے ہیں، مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے غیر ضروری اخراجات کی وجہ سے بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے شادی اور نکاح رہ جاتے ہیں جبکہ شادیوں میں غیر ضروری محفل موسیقی اور ہوائی فائرنگ سے بھی فحاشی، عریانی پھیل جاتی ہیں جبکہ کئی عزت دار لوگوں کی عزتیں داؤں پر لگ جانے کیساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوجاتا ہیں اور لڑائی جھگڑے کی سبب بن جاتی ہیں، لہذا خوشی کے موقع پر بھی اس قسم کے آوارگر اور بے حیاء رسم کو بھی ختم کرنا چاہئے، تاکہ غم میں فوتگی والی گھر کا غم کم ہوجائے، اور خوشی کے موقع پر خوشیاں آسانی،عزت اور احترام کیساتھ مکمل ہوجائے، اس موقع پر ملاکنڈ کے سیاسی رہنماء حق نواز خان ایڈوکیٹ، گل زمان خان، معوذ خان شلمانی، قاضی رشید احمد، حمید خان لالا، عمر محمد لالا،سریر جمال ودیگر بھی موجود تھے، جرگہ میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی کو وی سی خرکئی ڈھیرئی کے چیئرمین سعیداللہ خان نے روایتی چادر اور پکول جبکہ واجد علی شاہ اور جرگہ کے میزبان اعظم خان نے تحریک کے روح رواں محمد نواز خان ملی خیل کو روایتی لونگی(دستار) پہنائی۔