اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی، براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔

خوشی ہے لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی: وزیراعلیٰ مریم نواز

ان کا کہنا ہے کہ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جشن، اتحاد اور خوشیاں دیکھیں جو 25 سال بعد لوٹی ہیں۔ پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب ہوئیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 25 سال بعد 3 روزہ بسنت بہار منائی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے