شانگلہ(مانند نیوز) پی ٹی آئی کی کروڑہ میں عوامی ریلی، شوکت علی یوسفزئی کا خطاب شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت علی یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ریلی میں تحصیل چیئرمین الپورئی وقار احمد خان، تحصیل چیئرمین بشام حاجی سدیدالرحمان خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا نواز محمود خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 30 صدرالرحمان ایڈووکیٹ، سابق ترجمان پی ٹی آئی اسلام زادہ یوسفزئی، ظہیر عباس خان زمکہ خیل اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے اور موجودہ حالات میں ملک کو مضبوط، خودمختار اور آئین و قانون کی بالادستی پر گامزن کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی عوام کے مسائل کے حل اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے پر کاربند ہے، اور ان شاء اللہ عوامی حمایت سے ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے