اسلام آباد (مانندنیوز)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا، اپنے آڈیو بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج اسپیکر کو خط لکھیں گے کہ انھیں پی ٹی آئی سے الگ نشست دی جائے۔

پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پیغام دیا کہ میری برداشت ختم ہوگئی ہے، آج کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، پارلیمانی لیڈر سمیت کسی کو نہیں مانتا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ کونسا طریقہ ہے؟ کہ ہر دن لوگ بات کرتے ہیں، ہماری شرافت کو غلط سمجھا جارہا ہے، جنید اکبر نے آڈیو میں ہونے والی اپنی گفتگو کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ میری برداشت ختم ہو گئی میں اب سے پارلمانی پارٹی کا حصہ نہیں، میں اب سے نہ چیف وہپ کو مانتا ہوں نہ ہی پارلیمانی لیڈر کو مانتا ہوں۔

جنید اکبر نے کہا کہ میں رمضان میں بولا تھا بجٹ میں بات کی، اب بولنے کی کوشش کی لیکن موقع نہ دیا گیا، ہم کیا یہاں چھولے کھانے آتے ہیں ہر بات پر چند لوگوں نے ہی بولنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چیف وہپ کون ہوتا ہے فیصلے کرنے والا کہ روزانہ کون بولے گا، کوئی طریقہ ہے کوئی انسانیت ہے آپ لوگوں میں، یہ کیا طریقہ ہے کہ وہ بولیں گے اور ہم ڈیسک بجائیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ کسی میں ہمت نہیں دہشت گردی پر پوچھ سکے ایوان میں محسن نقوی کیوں نہ آئے، اتنی ہمت نہیں کہ سچ بولیں اور روزانہ چہرے دکھانے آ جاتے ہیں۔

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج سے اس پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں اور نہ ہی اپ لوگوں کا حصہ ہوں، میں آزاد حیثیت سے آگے بڑھوں گا میں اسپیکر سے بات کروں گا اب مجھے آپ کے ساتھ بیٹھنا نہیں، میرا خیال ہے کہ میرے اپنے لوگ مجھے نہیں بولنے دیتے، یہ سب درباری ہیں ہمیں بولنے کا موقع تک نہیں دیتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے