پشاور (مانند نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور پہنچے اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنرفیصل کریم کنڈی نے پشاور میں PSL میچز کرانے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں PSL کرکٹ میچز کرانے کیلئے بحیثیت گورنر متعدد بار PCB سے معاملہ اٹھا چکا ہوں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے رواں سال PSL میچز کرانے کا فیصلہ یہ ایک بہترین اقدام ثابت ہو گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر داخلہ سے اسلام آباد امام بارگاہ دھماکہ پر بھی اظہار افسوس کیا اور دھماکہ شہداء کے وارثین کو مالی امداد کی جلد فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔گورنر نے خودکش حملہ آور کو روکنے والے شہید سید عون عباس کو صدارتی سوال ایوارڈ ستارہ شجاعت دینے کی بھی سفارش کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں اور عوام کو کھیلوں اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، وفاق اور صوبائی حکومتیں ملکر صوبہ میں پائیدار امن کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے