اسلام آباد (مانند نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم سری لنکا میں بھی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں، قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لے کر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنے کے لیے شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی مختلف ڈشز دستیاب ہوتی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو شکست، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

روایتی پاکستانی کھانوں سمیت دیگر ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں، کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن اور میچز کے دوران ڈریسنگ روم میں بھی اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔

ٹیم کے ساتھ ذاتی شیف کی موجودگی سے قومی کرکٹرز بہت خوش ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے