اسلام آباد (مانند نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اسکول اور گھر پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کرنے والی خاتون کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا میں اسکول اور گھر پر ذہنی صحت کے مسائل کا شکار 18 سالہ ٹرانس جینڈر خاتون جیسی وان روٹسیلار نے فائرنگ کی۔

ٹرانس جینڈر خاتون نے اپنے سابقہ ​​اسکول پر حملہ کرنے سے پہلے گھر میں اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار نے بغیر کسی خاص مقصد کے ہی اتنے سارے لوگوں کو قتل کر دیا۔

کینیڈا: اسکول و گھر میں خاتون کی فائرنگ، 10 افراد ہلاک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر خاتون نے اسکول پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار پیدائش کے وقت مرد تھی اور اس نے 4 سال قبل اسکول چھوڑ دیا تھا۔

ٹرانس جینڈر خاتون کے پاس پہلے اسلحے کا لائسنس تھا جس کے ایکسپائر ہونے کے بعد اس کی رہائش گاہ سے اسلحہ ضبط کر لیا گیا تھا مگر بعد میں اسے واپس کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار دماغی صحت کے مسائل کا بھی شکار رہی ہے اور پولیس فائرنگ والے اس واقعے سے پہلے بھی ایک سے زیادہ بار اس کے گھر جا چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے