پشاور(مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی کے زیر اہتمام عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طلبا و طالبات کیلئے خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو معلومات تک رسائی کے قانونی حق، شفافیت اور بہتر طرز حکمرانی کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل نوید احمد، سید کاظم علی شاہ، میاں عقیل خان، میاں سلیم، آئی آر ایس پی کے پروگرام کوآرڈینیٹر و منیجر ایڈووکیسی محمد اسماعیل، پروگرام منیجر عزیز احمد اور سیدہ نوشین سردار سمیت اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پینل ڈسکشن کے دوران مقررین نے خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کی اہمیت، اس کے قانونی تقاضوں اور عوام کو سرکاری اداروں سے معلومات حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس قانون کے تحت شہری متعلقہ پبلک باڈیز سے معلومات کے حصول کیلئے باضابطہ درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ پبلک انفارمیشن آفیسرز مقررہ مدت کے اندر معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا مقصد نہ صرف شفافیت کو فروغ دینا ہے بلکہ کرپشن کے خاتمے، ادارہ جاتی احتساب، مؤثر گورننس، شہریوں اور ریاست کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے اور عوام کو بااختیار بنانے میں بھی یہ قانون کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ اس قانون کے ذریعے اپنے حقوق سے آگاہ ہو کر معاشرتی ترقی اور مثبت تبدیلی میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات نے مختلف سوالات کئے جن کے تفصیلی جوابات ماہرین نے فراہم کئے۔ شرکاء نے اس قسم کی آگاہی نشستوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرامز نوجوانوں کی قانونی شعور میں اضافہ اور جمہوری اقدار کے فروغ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ آخر میں منتظمین کی جانب سے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور مستقبل میں بھی آگاہی سرگرمیوں کے تسلسل کا عزم ظاہر کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے