شانگلہ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ کی زیرِ صدارت بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) شالیزارہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران، علاقائی عمائدین، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سرکاری حکام تک رسائی فراہم کرنا اور مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا تھا، منعقدہ کھلی کچہری کے دوران علاقہ مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پینے کے صاف پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی، صحت و تعلیم کی سہولیات میں کمی، اراضی ریکارڈ، سوشل ویلفیئر سکیموں اور دیگر بلدیاتی مسائل سے متعلق شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔ شہریوں نے بعض محکموں کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عبداللہ شاہ نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے واضح ہدایات جاری کیں۔ متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کرایا گیا جبکہ بعض معاملات جو صوبائی سطح پر حل طلب تھے انہیں باقاعدہ مراسلے کے ذریعے اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سستی یا غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد حکومت خیبر پختونخوا کی عوام دوست پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور سرکاری نظام پر ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ہر گھڑی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تمام محکموں کے افسران کو جوابدہ بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،آخر میں علاقہ مکینوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے