شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کا وکلاء پر حملوں کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان۔ضلع بھر میں تین روزہ عدالتی ہڑتال اور مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ نے وکلاء برادری کے خلاف پیش آنے والے دو افسوسناک اور قابل مذمت واقعات پر گہرے رنج و غم اور شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے شانگلہ بھر میں تین روزہ عدالتی ہڑتال اور مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل جناب علی زمان ایڈووکیٹ پر ہونے والا وحشیانہ تشدد نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ یہ پوری وکلاء برادری اور نظامِ انصاف پر حملے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک منتخب نمائندہ وکیل پر اس نوعیت کا حملہ قانون کی بالادستی کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بار نے مطالبہ کیا ہیں کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔اعلامیے میں سوات بار سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ کی المناک شہادت کو وکلاء برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار شانگلہ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے صوبہ بھر کی قانونی برادری کو سوگوار کر دیا ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران نے شہید عطاء اللہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ان دونوں علیحدہ مگر نہایت سنگین واقعات کے خلاف بطور احتجاج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ نے متفقہ طور پر ضلع بھر میں تین دن تک عدالتوں سے مکمل ہڑتال، عدالتی کارروائیوں کے مکمل بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہیں۔ اس دوران وکلاء کسی بھی قسم کی عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہوں گے۔بار قیادت نے حکومت خیبر پختونخوا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کیا ہیں کہ علی زمان ایڈووکیٹ پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، جبکہ شہید عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ساتھ ہی وکلاء برادری کو مؤثر اور مستقل سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔صدر ڈسٹرکٹ بار سلیمان شاہ ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ وکلاء کے وقار، جان و مال کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے تمام ججز صاحبان اور ریونیو افسران سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کے دوران بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ڈسٹرکٹ بار شانگلہ کے اس اعلان کے بعد ضلع کی عدالتی سرگرمیاں تین روز تک معطل رہنے کا امکان ہیں جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہیں۔ تاہم وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہیں کہ وکلاء کے تحفظ اور انصاف کے نظام کی بقا کے لیے یہ احتجاج ناگزیر ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے