کرم (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے چیڑھ کا پودا لگا کر ضلع میں موسمِ بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ افتتاحی تقریب ڈی سی کمپاؤنڈ پاراچنار میں منعقد ہوئی جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پہلا پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (پلاننگ اینڈ فنانس) شوکت علی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر حسن رضا اور محکمہ جنگلات کے متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام میں روبینیا/چنبیلی کے پودے بھی تقسیم کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس قومی مہم میں حصہ لے سکیں۔اپنے خطاب میں اشفاق خان نے کہا کہ کرم قدرتی جنگلات کے وافر ذخائر سے مالا مال ضلع ہے اور اسے مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر فرد کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی نگہداشت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ایک خوبصورت و محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے لہٰذا عوام بڑھ چڑھ کر اس قومی مہم میں حصہ لیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے