اسلام آباد (مانند نیوز)جماعتِ اسلامی بنگلا دیش نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ نتائج کو قبول کرتے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں۔

بنگلادیش: امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے ڈھاکا- 15 کی نشست جیت لی

دوسری جانب بنگلادیش الیکشن کمیشن نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 297 ارکانِ پارلیمنٹ کی کامیابی کا سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یورپی یونین مبصر مشن کے سربراہ ایورز ایجابس نے بنگلا دیش میں انتخابات کو معتبر اور منظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026ء کے پارلیمانی انتخابات جمہوری نظام اور قانون کی بالادستی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے