پشاور(مانند نیوز)تھانہ جبر کے ایس ایچ او حسین اکبر خان نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پولیس نفری کو متحرک کرتے ہوئے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ایس ایچ او حسین اکبر خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے خصوصی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ جبر کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ جرائم پیشہ افراد کی فہرستیں مرتب کرکے ان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ایس ایچ او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور علاقے کو پرامن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مقامی شہریوں نے بھی ایس ایچ او حسین اکبر خان کی جانب سے فوری اور موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے