(نمایندہ مانند نیوز )بانی پی ٹی آئی کے جیل میں جاری علاج سے متعلق ابتدائی میڈیکل رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بلڈ پریشر، شوگر لیول، کولیسٹرول اور دیگر وائٹل سائنز کا مکمل چارٹ شامل کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق طبی معائنے کی رپورٹ بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ یہ بھی درج ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کب اور کس ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا۔
عمران خان کی آنکھوں کے علاج کا معاملہ، ایمبولینس اڈیالہ جیل کے اندر داخل
ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور وائٹل سائنز چیک کرتے ہیں، جب کہ روزانہ کی بنیاد پر مکمل ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالا جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی مفصل طبی رپورٹ طلب کی تھی، جس کے بعد یہ ابتدائی رپورٹ ارسال کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے