اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک جوڑے نے اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کے غم میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ کرشنا پٹیل اور ان کی 47 سالہ اہلیہ راما بائی کی لاشیں اتوار کی رات ان کے گھر کے صحن میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، پولیس کے مطابق دونوں نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

جوڑے نے 4 صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ اور ایک ویڈیو پیغام بھی چھوڑا ہے۔

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی

نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ان کے 21 سالہ اکلوتے بیٹے آدتیہ پٹیل کی 2024ء میں سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد سے وہ ناقابلِ برداشت صدمے میں تھے، والدین نے نوٹ میں اپنے بیٹے کو دنیا اور زندگی کی بنیاد قرار دیا ہے۔

نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بیٹے کی موت کے بعد ہم زندہ تو تھے مگر زندگی نہیں گزار پا رہے تھے، ہمارے اس اقدام کا کوئی قصوروار نہیں اور ہم مکمل ہوش و حواس میں یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں جوڑے نے اپنے وکیل سے درخواست کی ہے کہ آدتیہ کے حادثے کے بعد ملنے والی معاوضے کی رقم ہمارے بڑے بھائیوں کو منتقل کر دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے