شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی۔پیر کے روز ضلع شانگلہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پولیس کے تین اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس لائن الپور ی میں ادا کی گئی جس میں مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر، ریجنل پولیس آفیسر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، پولیس حکام، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔نمازجنازہ کے بعد شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ فضاشہداء زندہ ہیں اورپولیس ہمارے ہیرو ہیں کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بعد ازاں تینوں اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں جہاں انھیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر اعلیٰ پولیس حکام اور انتظامیہ کے نمائندوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں جاری کلیئرنس آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہیں تاہم حالات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہیں۔ حکام کا کہنا ہیں کہ آپریشن کی معطلی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوتا علاقے ترقی نہیں کر سکتے، اور پولیس و سیکورٹی فورسز کی قربانیوں ہی سے پائیدار امن ممکن ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے ہیں اور پوری قوم ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے