کراچی (مانندنیوز ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 933 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار439 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کے اضافے سے 8ہزار 46 روپے ہوگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے