اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے جنوبی علاقوں میں آج طے شدہ راکٹ لانچز کا منصوبہ کے بعد نوٹم جاری کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اسرائیل میں شہریوں کو بنکرز کےقریب رہنےکی ہدایت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

ان مشقوں کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے