پنجاب (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کے ساتھ ساتھ بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مریم نواز نے حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے لیے خاردار تاروں کے ساتھ 3 لیئرز سیکیورٹی پلان کا حکم بھی دیا ہے۔

رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات، محکمۂ داخلہ پنجاب کی ہدایات جاری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں پولیس گشت، چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ماہِ رمضان میں سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے