پبی (نما ئندہ مانند )یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ میں ٹیکنالوجی اور سسٹین ایبل سلوشنز سے متعلق دو روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ میں منعقد ہوئی شہداء اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (UoT) نوشہرہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) مردان کے اشتراک سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے ٹیکنالوجی اور سسٹین ایبل سلوشنز کے دوسرے روز بھی مختلف ممالک کے سائنسی ماہرین نے کانفرنس میں شرکت کی کانفرنس میں اعلیٰ سطحی علمی تبادلے اور باہمی تعاون پر مبنی مکالمے ہوئے کانفرنس میں ممتاز قومی و بین الاقوامی ماہرین نے کلیدی خطابات کیئے پروفیسر ڈاکٹر گل محمد (وائس چانسلر، یو ای ٹی مردان) نے کلیدی خطاب بعنوان“اے واک اِن دی اے آئی پارک”پیش کیا۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور (یو ای ٹی پشاور) اور ڈاکٹر انور علی (سوانسی یونیورسٹی، برطانیہ) نے ٹیکنالوجی اور سسٹین ایبل سلوشنز سے متعلق موجودہ چیلنجز اور جدید حلوں پر قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ ہائی ٹی کے بعد شرکاء نے ایک اہم پینل ڈسکشن میں شرکت کی جس کا عنوان“نالج ٹو مارکیٹ یونیورسٹی-انڈسٹری سنرجی کو مضبوط بنانا”تھا، جس میں تحقیق کے نتائج کو قابلِ عمل اور قابلِ توسیع حلوں میں ڈھالنے کے لیے جامعہ، صنعت اور حکومتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیا گیا پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر گل محمد (وائس چانسلر، یو ای ٹی مردان)، پروفیسر عمران خان (پرو وائس چانسلر، یو ای ٹی مردان)، ڈاکٹر محمد اسرار (سیکرٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز، خیبر پختونخوا)، بریگیڈیئر (ر) ظفر محمد خان (سابق وائس چانسلر، یو او ٹی نوشہرہ) اور ڈاکٹر افضل خان (نیشنل سائنٹسٹ) نے شرکت کی۔ گفتگو میں کمرشلائزیشن، انوویشن ایکو سسٹمز اور کاروباری رجحان کی سرپرستی، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مارکیٹ کے مطابق تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملیوں پر روشنی ڈالی گئی بعد ازاں سیشنز میں ڈاکٹر گل محمد (وائس چانسلر، یو ای ٹی مردان)،پروفیسر ڈاکٹر افضل خان (نیشنل سائنٹسٹ)، ڈاکٹر صہیب اعجاز مجید (نیوزی لینڈ) اور ڈاکٹر کنشکا ساوئس ترّخیل(یونیورسٹی کالج لندن، برطانیہ) کے مزید کلیدی خطابات منعقد ہوئے جن سے کانفرنس کی علمی جہت کو عالمی تجربات اور ابھرتے تحقیقی رجحانات کے حوالے سے مزید وسعت ملی اسی دوران آڈیو ویڈیو روم میں ٹیکنیکل سیشن 3 (مکینیکل انجینئرنگ) منعقد ہوا جس کی صدارت انجینئر ہارون اختر (سربراہ شعبہ مکینیکل) نے کی جبکہ ڈاکٹر سعد نے بطور کو چیئر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد تحقیقی مقالہ جات کی پیشکش اور نماز و طعام کا وقفہ ہوا۔ بعد میں ٹیکنیکل سیشن 4 (سول انجینئرنگ) انجینئر عمران اللہ (سربراہ شعبہ سول) کی زیر صدارت اور ڈاکٹر سعد کی بطور کو چیئر نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں مزید مقالہ جات پیش کیے گئے اور مرکزی مقام پر اختتامی اجتماع کے ساتھ دن بھر کی سرگرمیاں مؤثر انداز میں مکمل ہوئیں آخر میں ایوارڈز اور اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کلیدی مقررین، پینلسٹس، سیشن چیئرز، مقالہ پیش کرنے والوں اور منتظمین کی خدمات کو سراہا گیا، اور بعد ازاں دوسرے دن کی کارروائی باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے