پنجاب (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فری میت منتقلی سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سسٹم فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ ایک کال پر حکومت مدد کے لیے شہری تک پہنچ سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے