وانا (نمائندہ مانند) جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے زم چن سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما ملک خان مالیک وزیر نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو امن کی علامت سمجھا جاتا ہے، کیونکہ سپورٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتی ہے اور معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں تعینات اسپورٹس آفیسر عملی طور پر میدان سے غائب دکھائی دیتے ہیں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسپورٹس آفیسر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈز کا دورہ کریں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں تو علاقے میں نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔ملک خان مالیک وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں صحت مند اور مثبت مواقع فراہم کیے جائیں۔ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرے میں خوشحالی، اتحاد اور ترقی کی فضا قائم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ جنوبی وزیرستان لوئر میں کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، ٹورنامنٹس کے انعقاد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر فوری توجہ دیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنایا جائے اور افسران کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ جنوبی وزیرستان کے نوجوان بھی قومی سطح پر اپنی شناخت بنا سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے